والد/والدہ کے سروے کا رازداری کا نوٹس 

Parent Survey Privacy Notice

Parent Survey Privacy Notice

ہم یہ سروے کیوں منعقد کر رہے ہیں؟   

آپ یہ جانیں گے کہ آپ کے بچے کا اسکول برطانیہ بھر کے اسکولز کے ایک گروپ United Learning کا حصہ ہے۔     
آپ اپنے بچے کے سکول کے مختلف پہلوؤں اور تدریسی عمل کے متعلق کیسا محسوس کرتے ہیں اسے سمجھنا، اور مندرجہ ذیل کے متعلق مخصوص معلومات جمع کرنا اس سروے کا بنیادی مقصد ہے:    

  • کسٹمر سروس کے زاویے سے، والدین اپنے بچے کے اسکول کو کیسے دیکھتے ہیں۔ 
  • اسکول کے ساتھ گفتگو اور شراکت داری کا معیار۔ 
  • والدین گھر پر اپنے بچوں کی تعلیم میں کیسے معاونت کرتے ہیں، بشمول ایک مزید فعال کردار اختیار کرنے میں والدین کی مدد کرنے کے لیے اسکول کیا کر سکتا ہے۔    

 آپ کے فراہم کردہ جوابات پر عمل کاری کی قانونی بنیاد   

یہ سروے مکمل کرنا آپ کے لیے ضروری نہیں۔ تاہم اگر آپ جواب دینے کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم ذیل میں طے شدہ کے مطابق آپ کے جوابات کا استعمال/ ان پر عمل کاری کریں گے۔ اس سروے کے انعقاد کے لیے ہماری قانونی بنیاد یہ ہے کہ یہ United Learning Trust کے جائز مفادات میں ہے۔     

نسل سے متعلق ڈیٹا پر عمل کاری کی ہماری شرط موقع اور برتاؤ کی مساوات ہے۔ 

 کون ہے؟ Edurio

 Edurio Ltd ایک تعلیمی سروے کی کمپنی ہے جسے ہم اپنے عملے، والد/والدہ اور طلبہ کے سالانہ سرویز کی نگرانی کا کمیشن دیتے ہیں۔ Edurio اپنا ڈیٹا EU کی حدود میں رکھتی ہے۔ 

 میرے سروے کے جوابات کون دیکھے گا؟ 

 آپ کے سروے کے جوابات براہ راست Edurio کے پاس جائیں گے اور گمنام بنائے گئے جوابات Edurio پلیٹ فارم کے ذریعے آپ کے بچے کے اسکول کے ہیڈ ٹیچر اور اسکول کی لیڈرشپ ٹیم کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔ واحد شخص کے جواب کا ڈیٹا کبھی بھی Edurio پلیٹ فارم پر پیش نہیں کیا جائے گا اور ہمیشہ کم سے کم تین افراد کے جوبات کے ساتھ ملایا جائے گا۔ 

اس کا مطلب یہ کہ آپ کے بچے کا اسکول اس معلومات کی مدد سے آپ کی شناخت سے قاصر ہو گا جو Edurio اسے فراہم کرتا ہے تاوقتیکہ آپ اپنے جوابات میں ایسی کوئی بات کہیں جس سے آپ کی شناخت ہو سکے۔  

آپ کے فراہم کردہ جوابات کا تجزیہ United Learning کے مرکزی دفتر میں ایک مختصر ٹیم کی جانب سے بھی کیا جائے گا۔ سروے کے جوابات کا استعمال کرتے ہوئے ان کی جانب سے پیش کی جانے والی کوئی بھی رپورٹس آپ کی یا آپ کے بچے کی شناخت نہیں کریں گی۔ جوابات کو صیغہ راز میں رکھنا اس تمام عملے کا فرض ہے جسے United Learning اور Edurio دونوں میں سروے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے۔ 

براہ کرم نوٹ کریں، کہ اگر آپ انگریزی کے علاوہ کسی اور زبان میں جوابات فراہم کرتے ہیں، تو ہمیں مترجم کے ساتھ انہیں شیئر کرنے کی ضرورت ہو سکتی ہے۔   

ہم آپ کے جوابات کتنے عرصے کے لیے اپنے پاس رکھیں گے؟   

 ہم آپ کے فراہم کردہ انفرادی جوابات 10 سال کے لیے اپنے پاس رکھیں گے۔ انفرادی جوابات حذف کر دیے جانے پر، ہم مجموعی اسکور برقرار رکھیں گے تاکہ ہم اس سروے کے نتائج کا موازنہ مستقبل کے کسی سرویز کے ساتھ کر سکیں۔     

 آپ ہمارے تصرف میں موجود اپنے متعلق معلومات تک رسائی کیسے کر سکتے ہیں؟   

 آپ اپنے متعلق United Learning کے تصرف میں موجود ذاتی معلومات کی نقل کی درخواست (جسے موضوع تک رسائی کی درخواست کہا جاتا ہے) کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ اگر آپ یہ حق استعمال کرنا چاہتے ہیں تو براہ کرم گروپ کے کمپنی سیکرٹری سے company.secretary@unitedlearning.org.uk پر رابطہ کریں۔   

آپ کے حقوق (درستگی، حذف کاری، عمل کاری کی تحدید، عمل کاری پر اعتراض اور ڈیٹا کی انتقال پذیری کے حق) کے متعلق مزید معلومات طالب علم اور والد/والدہ/نگہداشت کنندہ کے رازداری کے نوٹس میں تلاش کی جا سکتی ہے، جس کی ایک نقل آپ کے اسکول کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔    

قانونی معلومات     

  • خود مختار اسکولز کے لیے ڈیٹا کنٹرولر United Church Schools Trust ہے۔ 
  • اکیڈمیز کے لیے ڈیٹا کنٹرولر United Learning Trust ہے۔ 
  • United Learning ان دو فلاحی اداروں کا آپریٹنگ نام ہے۔ 
  • Edurio ڈیٹا کا عمل کار ہے۔ 
  • ڈیٹا کے تحفظ کی افسر ایلیسن حسین (Alison Hussain) ہیں company.secretary@unitedlearning.org.uk۔ 
edurio_open_job_positions

All rights reserved © 2021 Edurio